فیس بُک کی چیف آپریٹنگ آفیسرشریل سینڈبرگ نے 5 سال بیوہ رہنےکے بعد منگنی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزفیس بُک کی چیف آپریٹنگ آفیسرشریل سیندبرگ نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بُک پراپنے منگیترکےساتھ تصویر شئیرکرتےہوئےباقاعدہ طورپر منگنی کااعلان کیا ۔
Engaged!!! Tom Bernthal, you are my everything. I could not love you more.
Gepostet von Sheryl Sandberg am Montag, 3. Februar 2020
چیف آپریٹنگ آفیسر نے فیس بک پرمارکیٹنگ کےشعبےکےاعلیٰ آفیسر ٹام برنتھل کےہمراہ ایک تصویر شیئرکی۔
شریل سینڈ برگ نےاپنی پوسٹ کےکیپشن میں ٹام برنتھل کومخاطب کرتےہوئےلکھاکہ ’آپ میرےسب کُچھ ہیں، میں آپ سےزیادہ پیار کسی سے نہیں کر سکتی ہوں۔‘
شریل سینڈ برگ کی پوسٹ پراُن کے منگیترٹام برنتھل نےکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں اور ہماری باقی کی زندگی ایک ساتھ گزارنے پر اور زیادہ پُرجوش نہیں ہوسکتا ہوں۔‘
فیس بُک کے بانی مارک ذکر برگ نے بھی شریل سینڈ برگ کو اُن کی منگنی کی مُبارکباد دیتے ہوئے اُن کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ ’آپ دونوں ایک دوسرے کے لیے بہت اچھے ہیں اور میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں۔‘
شریل سینڈ برگ نے اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر بھی اپنی اور ٹام برنتھل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
View this post on Instagram
Engaged!!! @tom_bernthal, you are my everything. I could not love you more.
A post shared by Sheryl Sandberg (@sherylsandberg) on Feb 3, 2020 at 10:00am PST
واضح رہے کہ شریل سینڈ برگ کے سابقہ شوہر 5 سال قبل انتقال کرگئے تھے اور اُن سے شریل سینڈ برگ کے 2 بچے ہیں جبکہ ٹام برنتھل بھی پہلے سے شادی شدہ تھے اور اُن کے 3 بچے ہیں۔
شریل سینڈ برگ نے سابقہ شوہر کی وفات کے 5 سال بعد ٹام برنتھل کے ساتھ دوبارہ اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.