Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

رابی پیرزادہ نے توبہ کے بعد اپنی پہلی سالگرہ مدینے میں منائی

رابی پیرزادہ نے توبہ کے بعد اپنی پہلی سالگرہ مدینے میں منائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق  اداکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا  پر گزشتہ روز کیے جانے والے عمرے کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ  عمرے کی ادائیگی نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔
View this post on Instagram
I need a gift from all of you, a very important gift. Please pray for me to stay on SIRATE MUSTAQEEM. میری سالگرہ کا تحفہ ۔ صراطِ مستقیم کی دعائیں۔ #chotisibaat #happybirthday #3rdFeb
A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy) on Feb 3, 2020 at 2:48am PST
رابی پیرزادہ گزشتہ کئی دنوں سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مقدس مقامات مکہ اورمدینہ میں موجود تھیں۔
رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی وڈیوز میں مکے اور مدینے میں اپنے سفر اورمقدس مقامات سے متعلق بتایا  کہ جس دن ان کا مدینے میں آخری دن تھا  اسی روز ان کی سالگرہ بھی تھی۔
رابی پیر زادہ کی دھمکیاں موصول ہونے سے متعلق خبروں کی تردید
یاد رہے شوبز کی دنیا چھوڑ کر دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسجد نبوی سے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت سفر مکے اور مدینے کی یادوں اور تجربہ کو مداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے کہا اس عمرے نے میری زندگی بدل دی۔ آج میری سالگرہ ہے اورآپ سب سے مجھے اپنی سالگرہ کا تحفہ چاہیے اورمیں چاہتی ہوں کہ تحفے کے طور پر آپ لوگ میرے حق میں دعا کریں کہ میں نے اپنی زندگی کے بارے میں جوفیصلہ لیا ہے صراط مستقیم پر چلنے کا میں اس پرثابت قدم رہوں۔
سابق گلوکارہ نے کہا کے دعا کے لیے سب سے درخواست ہے کیونکہ میں چاہتی ہو ں کے میں اسلام کے مطابق زندگی گزاروں ۔
رابی پیرزادہ نے کہا کیونکہ اکثرایسا ہوتا ہے کہ لوگ اللہ کے راستے پرچلتے ہیں اورتھوڑا وقت گزرنے کے بعد واپس پلٹ جاتے ہیں جس  کی وجہ شوبزکی چمک دمک ہے جو انسانوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہام ہمارا سوشل میڈیا آج گانوں، ڈراموں ، بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کی خبروں اور سیاسی باتوں سے بھرا ہوا ہے جو غلط ہے میری سب سے گزارش ہے کے میڈیا کو آپ لوگ اسلامی مواد سے بھی بھریں۔
واضح رہے رابی پیر زادہ  نےویڈیو کے  اختتام میں کہا کہ  تمام لوگوں سے درخواست ہے کے پاکستان اورکشمیر کے لیے بھی دعا کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.