ویب ڈیسک —
بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی جانب سے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دیے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔
پدما شری بھارت کے چار اعلیٰ ترین ایوارڈز میں سے ایک ہے۔
بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے "پریس ٹرسٹ آف انڈیا" کے مطابق سوارا بھاسکر نے بی جے پی کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے پاکستان کی محبت میں عدنان سمیع خان کو ایوارڈ سے نوازا۔
مدھیا پردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ متنازع قانون میں تین ممالک سے صرف غیر مسلم مہاجرین کو ہی شہریت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو شہریت دینے اور دراندازیوں کی گرفتاری کا قانونی عمل بھارت میں پہلے سے موجود ہے۔
ان کے بقول حکومت نے عدنان سمیع خان کو نہ صرف شہریت دی بلکہ انہیں پدم شری جیسا اعلیٰ سول ایوارڈ بھی دے ڈالا جو صرف ملکی شہریوں کو دیا جاتا ہے جب کہ عدنان سمیع نے 2015 میں شہریت کے لیے درخواست دی تھی جب کہ 2016 میں انہیں شہریت دی گئی۔ ایسے میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی ضرورت کا کیا جواز رہ جاتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.