Popunder ads

Breaking

منگل، 4 فروری، 2020

وسیم اکرم سمیت سابق عالمی ہیروز میچ میں جوہردکھائیں گے

File photo
پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راونڈر وسیم اکرم دنیائے کرکٹ کے چند اور چمکتے ستاروں کے ہمراہ آسٹریلیا میں 8 فروری کو ایک ریلف میچ میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔
یہ میچ آسٹریلیا میں لگنے والی جنگل کی آگ کے متاثرین کی مدد کیلئے کھیلا جائے گا جس میں آسٹیلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن اور سابق بیٹسمین رکی پونٹنگ کی قیادت میں ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ کرکٹ ڈاٹ کام کے مطابق یہ میچ دس دس اوورز پر مشتمل ہوگا اور اس کی تمام تر آمدنی آسٹریلین ریڈ کراس ڈیساسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کے حوالے کردی جائے گی۔
اس میچ میں خواتین کرکٹرز بھی شامل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شین وارن، رکی پونٹنگ اور وسیم اکرم کے علاوہ برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، الیکس بلیک ویل، اینڈریو سائمنڈز، بریڈ فٹلر، بریڈ ہیڈن، بریٹ لی، ڈین کریسٹین، نک ریوولڈ، ایلس ویلانی، گریس ہیرس، ہولی فرلنگ، جسٹن لینگر، لیوک ہاج، میتھیو ہیڈن، مائکل کلارک، مائک ہسی، فیبی لچفیلڈ، شین واٹسن اور یوراج سنگھ شامل ہوں گے۔
گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیجنڈ پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم کی بہترین پرفارمنس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ 
بش فائر کرکٹ بیش نامی اس مقابلے میں 5 اوورز کا پاور پلے ہوگا اور بولر کیلئے اوورز کی حد نہیں ہوگی۔ بولنگ کی اس طرح پابندیاں نہیں ہوں گی جیسا کہ میچز میں ہوتی ہیں اور ایک اور مزے کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی بیٹسمین اگر پہلی گیند پر آؤٹ ہوگیا تو اسے ناٹ آؤٹ قرار دیتے ہوئے مزید کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.