کراچی کنگز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں محمد عامر کے خلاف معین علی مشکلات سے دوچار نظر آئے لیکن دوسرے اینڈ سے ذیاشان اشرف نے جارحانہ انداز اپنایا۔
ذیشان نے عمید آصف کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور ان کی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم باؤلنگ کے لیے افتخار احمد کو لائے اور ان کی پہلی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 23رنز بنائے۔
اس کے بعد معین علی کا ساتھ دینے شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑی ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں، معین علی نے ابتدا میں مدافعانہ بیٹنگ کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور اب تک اپنی نصف سنچری اسکور کر چکے ہیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 71رنز کی شراکت قائم کی جس میں شان مسعود کا حصہ صرف 11رنز کا رہا۔
معین علی 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 65رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
رلی روسو کا وکٹ پر قیام پر انتہائی مختصر رہا اور وہ صرف 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شان مسعود نے ابتدا میں محتاط انداز اپنانے کے بعد جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی ہے جس کی بدولت ملتان سلطانز بڑے مجموعے کی جانب گامزن ہیں۔
ملتان سلطانز نے اب تک 17اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سےزیادہ اسکورکر کے ہدف کا دفاع کر سکیں۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی ہے جہاں ملتان سلطانز نے جیمز ونس کی جگہ روی بوپارہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ کراچی کنگز نے ارشد اقبال کی جگہ عمر خان کو موقع دیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، کرس جورڈن، عمید آصف اور عمر خان
ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، ذیشان اشرف، روی بوپارہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.