Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 1 فروری، 2020

حکومت کا چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

فوٹو: اےا یف پی
وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کےلیے چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزارتِ صعنت و پیداوار نے ہدایت جاری کی ہے کہ مقررہ کوٹے کی باقی ماندہ چینی برآمد نہ کی جائے، جبکہ اسکے علاوہ وفاقی سطح پر 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی۔
کامرس ڈویژن کو اس معاملے پر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
واضح رہے کہ پچھلے چند ہفتوں سے آٹے سمیت چینی کا بحران بھی ہے، جس کے باعث ملک میں چینی مہنگے داموں فروخت بھی کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.