Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

جنوبی کوریا: گرجا گھر کے سربراہ پر کرونا وائرس پھیلانے کا مقدمہ

ویب ڈیسک — جنوبی کوریا کی حکومت نے ایک گرجا گھر کے عہدے داروں کے خلاف قتل اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وائرس کی روک تھام سے متعلق ہدایات کو نظر انداز کیا جس سے بڑے پیمانے پر وائرس پھیلا۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ گرجا گھر کے عہدے داروں نے جنوری میں چین کے وسطی شہر ووہان کا دورہ کیا تھا جہاں دسمبر میں کرونا وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا۔
سیول کی حکومت نے پراسیکیوٹرز سے کہا ہے کہ وہ گرجا گھر کے بانی لی مان ہی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل کی تحقیقات شروع کریں۔ سیول کے میئر پارک وون سون نے کہا ہے کہ اگر لی نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہوتا تو یہاں وائرس پھیلتا اور نہ ہی ہلاکتیں ہوتیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.