برطانوی ماہرین نےکم وقت میں مہلک وائرس کروناکی تشخیص کےلئےماسک تیارکرلیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹرکےماہرین نےکرونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی جانچ کے لیے جدید ماسک تیارکیاہے۔
ماہرین کےمطابق اس ماسک کےاندرتھری ڈی پرنٹڈ پٹیاں نصب کی گئی ہیں اور یہی پٹیاں وائرس کی تشخیص میں معاون ثابت ہوں گی۔
یہ پٹیاں پہننےوالےکی سانس کےساتھ خارج ہونےوالی چھینٹوں کومحفوظ کرتی ہیں اوربعد ازاں صرف اس ماسک کوٹیسٹ کر کے مذکورہ شخص میں کرونا وائرس کی درست تشخیص کی جاسکتی ہے۔
یہ ماسک اس سے قبل ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) بھی تشخیص کرنے کے کام آچکا ہے، ماہرین کے مطابق ماسک نے ٹی بی کے 90 فیصد کیسز کی درست تشخیص کی گئی ہے ۔
اب یہ ماسک کرونا وائرس کی بھی تشخیص کرسکتا ہے کیونکہ یہ وائرس بھی ٹی بی ہی کی طرز پر پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کرونا وائرس کی تشخیص میں 48 گھنٹوں کا وقت لگ جاتا ہے، متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے والے افراد کی علامات کا جائزہ لینا، اس کے بعد ان کے نمونے جمع کرنا، انہیں ٹیسٹ کے لیے بھیجنا اور وہاں سے منفی یا مثبت تصدیق ہو کر واپس آنے تک 48 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
اس کےبرعکس یہ ماسک صرف آدھے دن میں وائرس کی تشخیص کرسکتا ہے۔
فی الوقت اس ماسک کی قیمت 2 یورو ہے تاہم اگراسے بڑے پیمانے پر بنایا جائے تو اس کی قیمت مزید کم ہوجائےگی۔
واضح رہےکہ اسرائیلی سانئسدانون نےبھی کروناوائرس سے بچاؤکےلئے دوائی تیار کرنےکادعوی ٰکیاہےجوٹیسٹ کے بعد 90 روزبعدمارکیٹ میں دستیاب ہوگی ۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار 608 ہوچکی ہے جبکہ مہلک ترین وائرس کا شکار 45 ہزار 120 افراد صحت یاب بھی ہوچکےہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.