Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

وعدوں پرعمل نہ ہوا تو معاہدہ ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے، امریکی وزیر دفاع

دوحہ: (27 فروری 2020) امریکا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو معاہدے کو ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرینگے۔
امریکا طالبان امن معاہدے کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ اگر افغان طالبان امن و امان کی ضمانتوں اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے وعدے پر عمل درآمد نہیں کرتے تو ہم اس تاریخی معاہدے کو ختم کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔
کابل میں موجود مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ اگر طالبان اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترتے تو وہ اپنے ہم وطن افغانوں کے ساتھ بیٹھنے اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع کھو دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.