Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

بارش کے باعث پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ

راولپنڈی : پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والا پی ایس ایل کا 13واں میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم بارش نے پی ایس ایل کے میچ کو بھی متاثر کر دیا ۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیدیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ بھی بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا جس میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.