Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

کیا دلجیت ایوانکا کو تاج محل لے کر گئے؟

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں اور دیگر ٹوئٹر صارفین کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی اور سنیئر مشیر ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ اپنی ایک فوٹوشاپ پر ایڈٹ کی گئی تصویر شیئر کی۔
اتوار کو شیئر کی گئی اس تصویر میں دلجیت دوسانجھ ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ تاج محل کے سامنے بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں’میں نے محبت کی اور مجھے محبت پر یقین بھی ہے‘Node ID: 460741بالی وڈ فنکار بھی دہلی کے کشیدہ حالات پر پریشانNode ID: 461531’ہاں میں نے سرجری کرائی، یہ ماننے میں شرمندگی کیسی؟‘Node ID: 461851انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کے ساتھ دلجیت نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ ’میں تے ایوانکا! پیچھے ہی پے گئی سی، تاج محل جانا، تاج محل جانا۔ میں فیر لے گیا، ہور کی کردا؟‘ (میں اور ایوانکا! پیچھے ہی پڑ گئی تھی، تاج محل جانا، تاج محل جانا، میں پھر لے گیا، اور کیا کرتا؟)
دلجیت کی اس پوسٹ کے بعد جہاں ان کے کئی مداحوں نے بھی ایوانکا کے ساتھ اپنی فوٹو شاپڈ تصاویر شیئر کیں وہیں ایوانکا ٹرمپ نے خود بھی ان کی تصویر پر جواب دے دیا۔
ٹرمپ کی صاحبزادی نے اپنے مزاحیہ جواب میں لکھا: ’مجھے خوبصورت تاج محل لے جانے پر آپ کا شکریہ۔ یہ ایک ایسا تجربہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی۔‘
ایوانکا کا جواب پڑھتے ہی دلجیت بھی چپ نہ رہے اور لکھا کہ ’او مائی گاڈ! شکریہ، میں نے تو سب کو بتانے کی کوشش کی کہ یہ فوٹو شاپڈ تصویر نہیں تھی۔ جلد ملاقات ہوگی، اگلا دورہ یقیناً لدھیانہ کا ہوگا۔‘
ساتھ ہی ساتھ دلجیت نے اپنے فالورز سے بھی پوچھا: ’ہن کرو گل۔‘
دلجیت دوسانجھ ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ کیلی جینر کے بہت بڑے مداح ہیں جس کا اظہار وہ اپنے کئی انٹرویوز میں کر چکے ہیں۔ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کیلی جینر کی پوسٹس پر عموماً پنجابی میں کمنٹس کرتے رہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.