Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 29 فروری، 2020

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

 امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط  آج دوحہ میں ہوں گے ۔ پاکستانی وفد کے   مطابق دستخط  کی تقریب شام 5 بجے منعقد ہو گی۔
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ 16 ماہ سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں ہو رہا ہے۔امریکہ طالبان امن معاہدہ ابتدائی طور پر  18 ماہ کے لیے کیا  جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  متعدد طالبان رہنماؤں کو بھی امن معاہدے سے قبل رہا کیا گیا ہے۔ امریکہ طالبان معاہدے سے قبل فریقین کی جانب سے سات روزہ جنگ بندی کا اعلان  بھی کیا گیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان امن معاہدے میں پاکستان کا افغان طالبان کو مفاہمت کےلیے تیار کرنا اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی کوششوں سے طالبان امریکہ کے درمیان مفاہمتی امن معاہدہ ممکن ہوا۔
امریکہ طالبان  امن معاہدے کے لیے دوحہ میں خصوصی طور پر اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔
امریکہ طالبان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی امن معاہدے میں افغان طالبان کی نمائندگی ملا برادر جبکہ امریکہ کی نمائندگی مائیک پومپیو کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ. محمود قریشی  پاکستان جبکہ قطر میں بھارتی سفیر بھی دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ان کے علاوہ  افغان قومی حکومت کا 6 رکنی وفد بھی  امن معاہدے کے دستخط کی تقریب میں شریک ہو گا۔معاہدے کے بعد سب سے اہم اور حساس مرحلہ افغان انٹر ڈائیلاگ کا آغاز  ہوگا۔
افغان قومی حکومت اور طالبان مذاکرات میں حکومت میں طالبان کو حصہ دینے اور انہیں مرکزی دھارے میں لانے کے حوالے سے بات چیت کا آغاز ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز مارچ کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔
 معاہدے کے تحت مارچ کے پہلے ہفتے میں امریکہ 5000 طالبان قیدیوں کو جبکہ افغان طالبان کی جانب سے 1000 افغان فوجیوں کی رہائی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان امریکہ امن معاہدے کے تحت افغان حکومت اور امریکہ کے درمیان 2015 کے دوطرفہ سیکیورٹی معاہدے کے خاتمے کا بھی امکان ہے۔
 ذرائع کے مطابق نیٹو و ایساف فورسز کے سربراہ اور امریکی وزیرِ دفاع کے آئندہ دورہ کابل میں اس دوطرفہ سیکیورٹی معاہدے کی منسوخی کا اعلان متوقع ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.