Popunder ads

Breaking

جمعرات، 27 فروری، 2020

کورونا سے بچنے کیلیے عام ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے: ماہر متعدی امراض

 ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے این 95 ماسک کی ضروت نہیں اور عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ ماہر متعدی امراض ڈاکٹر اسما نسیم نے کہا کہ وائرس کی موجودگی پریشانی کا باعث ہے اور دنیا اس سے پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ  وائرس سے بچنے کا حل احتیاط ہے، وائرس سے بچنے لیے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔ڈاکٹر اسما نسیم کا کہنا تھاکہ  جو لوگ صحت مند ہیں ان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ ماسک پہنیں جب کہ کورونا وائرس کے لیے این 95 ماسک کی بالکل ضرورت نہیں، عام ماسک کے استعمال سے بھی وائرس سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.