پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہر دلعزیز جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرتے ہیں جس سے ان کے مداح ان پر پیار نچھاور کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ویلنٹائن ڈے تو ویسے بھی پیار بانٹنے کا دن ہے سو اس دن کی مناسبت سے اداکار نے ایک بار پھر اپنی اہلیہ کو خوش کرنے اور سرپرائز دینے کی ٹھانی۔
یاسر حسین نے اپنی اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے پر تحفہ دیا جس کے بارے میں اپنے مداحین کو بتانے کے لیے اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کا سہارا لیا۔
اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سلو موشن ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میرے شوہر نے مجھے موبائل تحفے میں دیا ہے اور اب میں اس سے سلو موشن میں عجیب و غریب ویڈیوز بنانے سے صبر نہیں کر پا رہی‘۔
یہ بھی پڑھیں:
اداکارہ نے اس تحریر کے ساتھ پیش ٹیگ دیا کہ ’سلو موشن غلط ہو گیا‘۔
تحریر کے اختتام پہ ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر دی سے شہرت کا عروج حاصل کرنے والی اقرا عزیز نے اپنے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یاسر میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
قبل ازیں اداکارہ اقرا عزیز نے یاسر حسین کی ان کے لیے کھانا بنانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی اور اپنے شوہر کو بہترین باورچی قرار دیا تھا۔
یاسر حسین نے اقرا کے لیے ان کی پسندیدہ ڈش پلاؤ بنایا تھا جسے اقرا نے پیار کے پلاؤ کا نام دیا تھا۔
خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین دسمبر 2019 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور انہوں نے سری لنکا میں ہنی مون منایا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.