لاس اینجلس: (10 فروری 2020) لاس اینجلس میں آسکر کا میلہ سجا۔ جنوبی کورئین فلم پیرا سائٹ بہترین مووی، یانکس فیوئنس بہترین اداکار، رینی زوالگر بہترین اداکارہ قرار۔ حقیقت سے قریب تر اداکاری دکھانے پر برڈ پٹ کے حصے میں آیا بہترین معاون اداکار کا اعزاز۔
ستاروں کا میلہ لگا تھا کوڈک اسٹوڈیو کے باہر ریڈ کارپٹ پر ہر اداکار پوری آب و تاب سے جھلمایا۔ بہترین فلم کے لیے آسکر ملا پیراسائیٹ کو جبکہ اسی تخلیق کے پاس بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا اعزاز بھی آیا۔
بہترین اداکار مرکزی کردار کے لیے نام پکارا گیا جوکر میں دم دار اداکاری دکھانے پر یانکس فیوئنس کا۔ بہترین اداکارہ مرکزی کردار کی کیٹیگری میں بازی لے گئیں جوڈی میں فطری اداکاری دکھانے پر رینی زیلویجر۔
معاون اداکار کے لیے آسکر کے حقدار ٹھہرے برڈ پٹ فلم تھی ونس آپاؤن ٹائم ان ہالی وڈجبکہ لورا ڈرن کو معاون اداکارہ کا آسکر ملا مووی رہی میرج اسٹوری۔ بہترین انیمیٹڈ فلم ٹوائے اسٹوری فور قرار پائی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.