ہالی ووڈ کے نامور اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) کی فلم مشکل کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے اداکار ڈیوائن جانسن کی فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
یادرہے کہ امریکی کمپنی نیٹ فلیکس کے بینر تلے بننے والی ہیوی بجٹ فلم “ریڈ نوٹس” کی شوٹنگ کے سلسلے میں فلم کی کاسٹ کو رواں ہفتے یورپی ملک اٹلی منتقل ہونا تھا۔
امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کا پاکستانیوں کے لیے ویڈیو پیغام
اٹلی میں تیزی سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے پروڈیوسرز شوٹنگ کےلیے دوسری جگہ تلاش کررہے ہیں۔
مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ فلم میں ڈیڈپول کے اداکار ریان رینالڈس اور ونڈر ویمن اداکارہ گیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں۔
نیٹ فلیکس نے تاحال فلم کی شوٹنگ کےلیے نئی جگہ کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔
فی الحال ریڈ نوٹس کی شوٹنگ اٹلانٹا میں جاری ہے۔
فلم کی کہانی کے حوالے سے بت کی جائے تو فلم سنسنی خیز جرائم پر مبنی ہے۔
اس فلم کی کہانی میں ایک انٹرپول ایجنٹ دنیا کے سب سے مطلوب آرٹ چور کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کی فلم “ریڈ نوٹس” 24 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ روپے کے بڑے بجٹ سے تیار کی جارہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.