File Photo
بین الصوبائی رابطے کی وزیرڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہاہے کہ تمام بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان میں کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے آنے میں اب کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کررہی ہیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں امن کی بحالی میں پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے آئندہ ماہ کی چھ اورسات تاریخ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ڈیوس کپ مقابلے کے انتظامات اورسپورٹس کمپلیکس کی تزئین وآرائش کاجائزہ لیا۔(این این آر، وہاج بشیر)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.